Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

خادم حرمین شریفین کو بنگلہ دیشی صدر کا مکتوب

مملکت میں متعین بنگلہ دیشی سفیر نے وزیرخارجہ کو مکتوب پہنچایا(فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام سے متعلق بنگلہ دیشی  صدر محمد عبدالحمید کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق بنگلہ دیشی صدر نے اپنے مکتوب میں ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق مملکت کی درخواست کی حمایت کی ہے۔ 
بنگلہ دیشی صدر کا مکتوب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وصول کیا۔ 
مملکت میں متعین بنگلہ دیشی سفیر ڈاکٹر محمد جاوید پٹواری نے  دفتر خارجہ میں ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا۔ 
اس موقع پر انہوں نے مملکت اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر  تبادلہ خیال بھی کیا۔ 

شیئر: