Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امیر قطر کا مکتوب موصول

قطری سفیر نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بدھ کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  پیغام دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے حوالے سے ہے۔ سعودی عرب میں قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ اور قطری سفیر نے ریاض میں ملاقات کےدوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔

شیئر: