Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جدہ سے قاہرہ پرواز کے دوران مصری خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

ماں بچے کو ایئرپورٹ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
جدہ سے اتوار 7 اگست کو قاہرہ جانے والی ناس ایئر کی پرواز ایکس وائی 565 کے مسافروں میں پرواز کے دوران ایک مسافر کا اضافہ ہوگیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قاہرہ پہنچنے سے قبل 26  سالہ  مسافر مصری خاتون کو زچگی کی صورتحال کا سامنا ہوا۔ فوری طور پرعملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور طیارے پر موجود ایک ڈاکٹر کی خدمات حاصل  کی گئیں۔
قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے ہی ماں اور بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد اطمینان دلایا کہ دونوں کی صحت بہتر ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: