Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

جدہ ایئرپورٹ پر مسافر خاتون کے سامان میں 12 لاکھ 86 ہزار ریال ضبط

’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد نے یہ رقم غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو 12 لاکھ 86 ہزار ریال نقد بیرون ملک لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد نے مسافر خاتون کے سامان کے خفیہ خانوں میں مذکورہ رقم چھپا رکھی تھی۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد نے یہ رقم غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی ہے‘۔
’ان پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ خطیر رقم غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے کا بھی الزام ہے‘۔
’ملوث افراد کے گھروں کی تلاشی کے بعد ان میں سے ایک کے گھر سے مزید رقم کے علاوہ جرائم میں استعمال ہونے والے موبائل بھی ضبط ہوئے ہیں‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جن پر الزام ثابت ہونے پر 5 سال قید اور ملک سے بیدخل کرنے کی سزا سنائی گئی ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’ادارے نے عدالت کے ابتدائی حکم پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سخت سزا دلوانے کے لیے اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’تمام مسافروں کو چاہئے کہ وہ ملک کے مالی قوانین کا احترام کریں‘۔
’قوانین سے لا علمی سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہوتی جبکہ مجرموں کے ساتھ تعاون کرنا بذات خود سنگین جرم ہے‘۔

شیئر: