سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے پہلے روز غلاف کعبہ کی تبدیلی، غیرملکیوں کے لیے نکاح کے قوانین اور حرم کرین حادثہ کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کی خبریں گزشتہ ہفتے کے اہم موضوعات میں شامل رہی۔
مملکت سے سامنے آنے والی دیگر خبروں میں اقامہ میں فوٹو کی تبدیلی ابشر سے ممکن ہے یا نہیں اور شادی کے لیے قرض لینے والوں کی ماہانہ تنخواہ کی حد میں اضافہ بھی دلچسپی سے پڑھا گیا۔
اسلامی سال کے پہلے دن غلاف کعبہ تبدیل
ماضی کی روایت سے ہٹ کر غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب سنیچر کو نئے اسلامی سال (1444ھ) کے پہلے دن منعقد ہوئی۔

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے نکاح کے قوانین؟
سعودی عرب میں شادی کے قوانین شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے جدا ہیں۔ قوانین کے مطابق نکاح عدالت میں رجسٹرکیا جاتا ہے جبکہ ایجاب وقبول بھی قاضی کے سامنے ہوتا ہے۔
نکاح نامے میں تمام شرائط کا اندراج بھی نکاح رجسٹرار جسے قاضی کہتے ہیں کے پاس ہوتا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

حرم کرین حادثہ،سپریم کورٹ نے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کے فرسٹ سرکٹ نے 2015 میں پیش آنے والے کرین گرنے کے واقعے کے حوالے سے اب تک آنے والے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ 11 دسمبر 2015 کو حج سیزن سے قبل اس وقت پیش آیا تھا جب مسجد الحرام کے تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی کرین اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک اور 209 زخمی ہوئے تھے جبکہ مسجد الحرام کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
اقامہ میں فوٹو کی تبدیلی ’ابشر‘ سے ممکن ہے؟
مملکت میں محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جسے عربی میں جوازات کہتے ہیں، میں غیرملکی کارکنوں کے رہائشی پرمٹ اور ایگزٹ ری انٹری و فائنل ایگزٹ ویزے کی کارروائی کی جاتی ہے۔
جوازات میں غیرملکی کارکنوں کا ڈیٹا محفوظ رکھا جاتا ہے۔ کارکن کے فائنل ایگزٹ جانے پر ہی جوازات میں فائل کلوز کی جاتی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نیوم میں ’دا لائن‘ سٹی کا ڈیزائن جاری کر دیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم میں مستقبل کے شہر ’دا لائن‘ کا ڈیزائن جاری کردیاہے۔ یہ قدرتی ماحول سے ہم آہنگ پائیدار طرز معاشرت کے حوالے سے مثالی بین الاقوامی ماڈل ہے اور اس کا محور ’انسان‘ کو بنایا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ برس جنوری میں ’دا لائن‘ سٹی کا ابتدائی تصور پیش کرچکے ہیں۔ ان کا یہ تصور شہری ترقی کے خیال اور ممکنہ طور پر مستقبل کے شہروں کے نظریے پر مشتمل ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
مصری کی ایمانداری، 20 لاکھ ڈالرسے بھرا بیگ مالک کو لوٹا دیا
مصری شہری نے 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ کیش اور 3 لاکھ 50 ہزار ریال مالیت کے زیورا ت سے بھرا بیگ واپس کرکے سعودی فیملی کا دل جیت لیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصر میں بحر احمر صوبے کے گورنر نے بیگ واپس کرنے والے مصری ملازم کو اعزاز سے نوازا۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شادی کے لیے قرض کی ماہانہ تنخواہ کی نئی حد مقرر
سماجی ترقیاتی بنک نے شادی کے لیے قرض کے حصول کی شرط 14500 ریال کردی ہے جو اس سے پہلے 12500 ریال تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شادی کے خواہشمند سعودی شہریوں کو ہم وطن خواتین کے علاوہ جی سی سی ممالک کی خواتین یا ملک میں مقیم غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے پر 60 ہزار ریال قرض دیا جائے گا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
