Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سعودی خاتون کا نکاح ازدواجی تعلقات نہ ہونے کی بنا پر ختم کرنے کا عدالتی فیصلہ

وکیل کے مطابق خاتون دو سال تک اپنے شوہر کے نکاح میں رہی تاہم ابھی تک کنواری ہے۔
جدہ کی عدالت نے ایک سعودی خاتون کا ازدواجی تعلقات نہ ہونے کی بنا پر نکاح ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ خاتون دو سال تک اپنے شوہر کے نکاح میں رہی تاہم ابھی تک کنواری ہے۔ 
خاتون کی وکیل رباب المعبی نے کہا ہے کہ ’جدہ کی نجی معاملات کی عدالت میں کیس دائر کیا گیا جس نے دعوی کی حقیقت کا جائزہ لیا اور ازدواجی تعلقات میں طبی رکاوٹ نہ ہونے کی بنا پر نکاح منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘ 
انہوں نے کہا ہے کہ ’نکاح کا شرعی مقصد ازدواجی تعلق اور افزائش نسل ہے جس کے مفقود ہونے پر نکاح مقصد فوت ہوجاتا ہے۔‘   

شیئر: