Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

ولی عہد سے یونیسکو کے ڈائریکٹرکی ملاقات

یونیسکو کی جانب سے سینیئر افسر نکولاس کیسندراس شریک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیرس میں ان کی رہائش پر یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل اوڈری  ایزولائی نے ملاقات کی۔ 
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے یونیسکو کے ساتھ سعودی ثقافتی پروگراموں اور فریقین کے درمیان تعاون کی حکمت عملی جدید خطوط پر استوار کرنے اور باہمی تعاون کے نئے  امکانات کا جائزہ لیا۔ 
اس موقع پر سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان ، یونیسکو میں متعین سعودی مندوب شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز آل مقرن اور وزارت ثقافت میں ثقافتی امور کے نگران اعلی راکان الطوق بھی موجود تھے۔ 
یونیسکو کی جانب سے سینیئر افسر نکولاس کیسندراس شریک ہوئے۔ 

شیئر: