Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس پہنچ گئے

صدر ایمانوئل میکخواں نے ایوان صدر میں ولی عہد کا استقبال کیا(فوٹو، اخبار 24)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود یورپی دورے کے دوسرے اورآخری مرحلے میں فرانس پہنچ گئے۔
 فرانسیسی  صدر ایمانوئل میکخواں نے ایوان صدر میں ولی عہد کا استقبال کیا ۔
عاجل اور عرب نیوز کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اورانکے ہمراہ وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان  کے علاوہ دیگر وزرا مملکت و اعلی عہدیدار بھی شریک ہیں۔

شیئر: