Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ولی عہد اونٹ میلہ، 4 دن میں 60 لاکھ ریال کا کاروبار

’اب تک سب سے مہنگا اونٹ 15 لاکھ ریال میں فروخت ہوا ہے‘ (فوٹو: واس)
طائف میں ولی عہد اونٹ میلہ جاری ہے جہاں 4 دنوں کے دوران 60 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میں ولی عہد میلہ ملک کے بڑے میلوں میں شمار ہوتا ہے جس میں نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر خلیجی ممالک سے بھی شائقین شامل ہوتے ہیں۔
میلے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے کے دوران اونٹوں کی خرید و فروخت بھی جاری ہے جہاں اب تک سب سے مہنگا اونٹ 15 لاکھ ریال میں فروخت ہوا ہے‘۔
’اسی طرح دو اونٹ 10، 10 لاکھ ریال میں فروخت ہوئے ہیں جبکہ کچھ سودوں کا ابھی اعلان نہیں ہوا‘۔

شیئر: