طائف میں ولی عہد میلے کا آغاز، اونٹوں کی دوڑ ہوگی
ہفتہ 23 جولائی 2022 10:54
’میلہ 44 دن تک جاری رہے گا، کل 600 راؤنڈ ہیں، مجموعی انعامات 56 ملین ریال سے زیادہ ہیں‘ (فوٹو: سبق)
طائف میں ولی عہد میلہ کا انعقاد آج ہوگا جس میں اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقابلے کا سب سے بڑا انعام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے تلوار ہے۔
میلہ 44 دن تک جاری رہے گا جس میں کل 600 راؤنڈ ہے اور اس کے مجموعی انعامات 56 ملین ریال سے زیادہ ہیں۔
طائف میں ولی عہد میلہ ملک کے بڑے میلوں میں شمار ہوتا ہے جس میں اونٹوں کی دوڑ کے علاوہ دیگر مختلف قسم کی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔
میلے کا مقصد سعودی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے کے علاوہ نوجوان نسل کو ملکی روایات سے متعارف کرانا ہے۔