Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

حرم مکی شریف کی ٹھنڈی فرش کا راز، یونانی جزیرہ تاسس

’حرم مکی شریف کے لیے یہ سنگ مرمر خاص طور پر یونان کے جزیرہ تاسس سے لایا جاتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرم مکی شریف کے زائرین کے ذہنوں میں یہ سوال اکثر پیدا ہوتا ہے کہ شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں حرم کا فرش ٹھنڈا کیوں رہتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم مکی شریف میں تین قسم کے سنگ مرمر استعمال کئے جاتے ہیں، ان میں خاص طو پر تاسس کے نام سے مشہور سنگ مرمر گرمی زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تاسس نامی یہ سنگ مرمر نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت مہنگا بھی ہے۔ حرم مکی شریف کے لیے یہ سنگ مرمر خاص طور پر یونان کے جزیرہ تاسس سے لایا جاتا ہے۔
تاسس سنگ مرمر کی سلوں کی خاصیت یہ ہے کہ زمین کے اندر کی ٹھنڈک اور رطوبت باہر کی طرف نکلتی ہے اور پتھر کی سطح کو ٹھنڈا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ایک سل کی موٹائی 5 سینٹی میٹر ہے جبکہ اسے مختلف مقامات میں نصب کرنے کے لیے مناسب حجم میں کاٹا جاتا ہے۔
یہ دنیا کا خالص ترین سنگ مرمر ہے جس کا رنگ سفید ہے۔ اس کے بڑے بڑے پتھر درآمد کئے جاتے ہیں اور سعودی کارخانوں میں تیار کئے جاتے ہیں۔

شیئر: