پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ احمد نواف الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق منگل وزیراعظم نے ایک بنان میں کہا کہ وہ پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے تعلقات کی بنیاد مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات میں ہے