Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

امیر کویت نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کر دیا

امیر کویت نے وزیراعظم کو نئی کابینہ بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ (فائل فوٹو: کویت نیوز ایجنسی)
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے اتوار کو شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کر دیا۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے کابینہ اور وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے پارلیمنٹ کے ساتھ اختلاف کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
کویت نیوز ایجنسی کے مطابق استعفے کے بعد وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح  اور کابینہ بطور نگران کام کر رہے تھے۔
امیر کویت نے وزیراعظم کو نئی کابینہ بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

شیئر: