25 جولائی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
پیر 25 جولائی 2022 14:26
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا رجحان نئے کاروباری ہفتے میں بھی برقرار رہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پیر کو ڈالر کی قیمت میں 1.51 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قدر 229.88 روپے رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے میں 18 تا 22 جولائی کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر تقریبا 17 روپے گری تھی جس کے بعد اختتام ہفتہ پر ڈالر کا شرح تبادلہ 228.37 روپے رہا تھا۔
25 جولائی کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 61.17، اماراتی درہم 62.58، کویتی دینار 748.43، عمانی ریال 597 اور بحرینی دینار 609.78 روپے کا رہا۔
پیر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 228 اور قیمت فروخت 230 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 59 اور قیمت فروخت 59.9 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 60.5 اور قیمت فروخت 61.5 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 264 اور قیمت فروخت 267.5 روپے ہے۔