20 جولائی کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت
بدھ 20 جولائی 2022 14:54
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
گزشتہ کئی روز سے پاکستانی کرنسی کی قدر گرنے اور امریکی ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر تیزرفتار اضافے کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 20 جولائی کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر 2.93 روپے کی کمی کے بعد 224.92 روپے رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 15 جولائی کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 210.95 روپے تھی۔ رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین روز میں یہ تقریبا 14 روپے بڑھی ہے۔
بدھ 20 جولائی کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 59.88، اماراتی درہم 61.23، کویتی دینار 730.74، بحرینی دینار 596.64 اور عمانی ریال 584.95 رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 269.76 جب کہ یورو کی قدر 230.12 روپے رہی۔