مسجد نبوی کالج میں آن لائن داخلے شروع
آن لائن رجسٹریشن 11 اگست تک جاری رہے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد نبوی کالج میں نئے آن لائن داخلوں کا آغاز کردیا گیاہے۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پرداخلوں کی رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیاہے۔
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال کے داخلے شروع کردیے گئے ہیں ان کا سلسلہ 13 محرم 1444ھ مطابق 11 اگست 2022 تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ نئے داخلے شرعی و قرآن کریم کے علوم، سنہ مبارکہ اس کے علوم، اسلامی عقائد اور عربی زبان کے شعبوں میں دیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی کالج میں مقامی طلبہ کے علاوہ سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے بچوں کو بھی داخلہ دیا جاتا ہے۔
آن لائن کلاسوں کےلےمملکت میں مقیم اوربیرون ملک رہنےوالے پاکستانی طلبہ بھی بڑھ چڑھ کر داخلہ لیتے ہیں۔