Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مسجد نبوی انسٹی ٹیوٹ میں داخلوں کا آغاز ، آن لائن رجسٹریشن ہوگی

’انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر دونوں تعلیمی مرحلوں کے لئے رجسٹریشن کی شرائط جاری کر دی گئی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
مسجد نبوی انسٹی ٹیوٹ میں مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نئے تعلیمی سال کے لئے رجسٹریشن کے خواہشمند  اتوار 17 ذو القعدہ سے 19 ذو الحجہ تک اپنا اندراج کراسکتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ’آن لائن رجسٹریشن حتمی منظوری نہیں ہوگی۔ داخلے کے لئے طلبہ کو اپنی تمام دستاویزات جمع کرانا ہوں گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر دونوں تعلیمی مرحلوں کے لئے رجسٹریشن کی شرائط جاری کر دی گئی ہیں‘۔
مسجد نبوی انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیئر: