Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی تداول نے پہلا اسلامی تاسی گراف متعارف کرادیا

یہ سرمایہ کاروں کے لیے گائیڈ ثابت ہوگا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی حصص مارکیٹ (تداول) نے  اسلامی شریعت کے مطابق ’تاسی گراف‘ (سعودی جنرل گراف) TASI متعارف کرادیا۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق اسلامی شریعت کے مطابق سرمایہ کاری وسائل میں سعودی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر اسلامی تاسی گراف متعارف کرایا گیا ہے۔
اسلامی تاسی گراف  سعودی حصص مارکیٹ (تداول) میں رجسٹرڈ ان کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرے گا جو اسلامی شریعت کے مطابق مالی معاملات کررہی ہیں اور یہ  انڈیکس بااختیار شریعہ ایڈوائزری کمیٹی  کی نگرانی میں ہے۔
یہ گراف اسلامی شریعت کے مطابق مالیاتی سکیموں میں  سرمایہ کاری کا فیصلہ لینے میں سرمایہ کاروں کے لیے گائیڈ ثابت ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: