Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی حصص کو 5ارب ڈالر کا خسارہ

ریاض۔۔۔۔سعودی مالیاتی منڈی تداول نے واضح کیا ہے کہ سعودی حصص کو 5ارب ڈالر کاخسارہ ہوا۔حصص کی طلب میں کمی اور نرخ گرجانے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ حصص کے نرخوں میں کمی کے باعث 19ارب ریال ( 5ارب ڈالر) کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ تداول میں 174کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔ ان میں سے 47کمپنیوں کے حصص کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 119کمپنیوں کے حصص کے نرخ گرگئے8کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے۔

شیئر: