Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

سلمان کی فلم میں کام سے جیکولین کا انکار

ممبئی..... بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنانڈیز دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم میں کام نہیں کریں گی۔ جیکولین نے سلمان خان کے ساتھ ”کک“ میں کام کیا تھا جو ان کے کیریئر کے لئے اہم فلم ثابت ہوئی۔ اب خیال ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں کام نہیں کریں گی کیونکہ وہ ان دنوں اپنی دوسری فلموں میں بہت زیادہ مصروف ہیں اور تاریخوں کے ٹکراو¿ کے باعث انہوں نے سلمان کی فلم ’جگلبندی‘ کے لئے منع کردیا ہے۔ سلمان خان، سیف علی خان کو لے کر اپنے بینر ایس کے ایف کی فلم’ ’جگلبندی‘ ‘جلد شروع کرنے والے ہیں جس کے لئے انہوں نے جیکولین فرنانڈیز کو بطور اداکارہ منتخب کیا تھا ۔ اب سلمان کواب دوسری اداکارہ کے ساتھ کام کرینگے۔

شیئر: