Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

کویت میں لاپتا ہونے والے بچے کی لاش مل گئی

تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کا قتل خاندان کے ہی کسی فرد نے کیا ہے (فوٹو: کویت پولیس)
کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے چند دن قبل لاپتا ہونے والے بچے کی لاش برآمد کر لی ہے۔ 
تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کا قتل خاندان کے ہی کسی فرد نے کیا ہے۔ 
وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق پولیس نے تفتیش کے بعد جائے وقوعہ کا سراغ لگایا اور معلوم ہوا کہ مشتبہ شخص نے بچے کو قتل کرنے کے بعد دفنا دیا تھا۔ 
وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شخص پولیس کی حراست میں ہے  اور وہ قانونی کارروائی کا سامنا کرے گا۔ 

شیئر: