Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کویت میں اس سال عید الاضحی پر 9 دن کی تعطیلات 

سرکاری ادارے 17 جولائی کو کھلیں گے(فائل فوٹو گلف نیوز)
کویت میں اس سال عید الاضحی کے موقع پر سرکاری اداروں، محکموں اور وزارتوں میں 9 دن کی تعطیلات ہوں گی۔ 
اتوار10جولائی سے جمعرات 14 جولائی تک تعطیلات رہیں گی۔ سرکاری ادارے 17 جولائی کو کھلیں گے۔
کویتی جریدے الانبا کے مطابق کویتی کابینہ نےعید الاضحی کے موقع پر اتوار 10 جولائی سے جمعرات 14 جولائی تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
عملی طور پر 9 دن کی چھٹی ہوگی۔ سرکاری تعطیل کا آخری دن 14 جولائی جمعرات ہے جبکہ جمعہ اور سنیچر کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ ابتدا میں بھی جمعہ اور سنیچر کو چھٹی رہے گی۔

شیئر: