Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

حجاج کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائےگی: وزارت داخلہ

پرمٹ کے بغیر حج کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، مشترکہ پریس کانفرنس
 سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ عازمین حج کو کسی بھی نوعیت کی تکلیف پہنچانے یا ان کی سلامتی کوخطرے میں ڈالنے کی کسی بھی قیمت پراجازت نہیں دی جائے گی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے جمعرات کو مشترکہ حج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’عارضی حج کمیٹیوں نےحج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیصلے جاری کیے ہیں۔‘
بیشتر فیصلے ایسے افراد کے خلاف کیے گئے  ہیں جو بغیر پرمٹ کے حج کے لیے گئے تھے۔ فرضی حج کرانے والوں اور پرمٹ کے بغیر حج پر جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھی فیصلے صادر کیے گیے ہیں۔ 
الشلھوب نے زور دے کر کہا کہ ’جو لوگ پرمٹ کے بغیر حج کی کوشش کریں گے انہیں ایسا کرنے سے روکا جائے گا۔ مقررہ سزائیں دی جائیں گی۔‘ 
مشترکہ پریس کانفرنس سے وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ’اب تک  حج کرنے والے  53 ہزار افراد کو صحت خدمات فراہم کی جاچکی ہیں۔  1736 کو ورچول ہیلتھ ہسپتال کے ذریعے صحت خدمات مہیا کی گئیں۔ حج کرنے والوں کی صحت تسلی بخش ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید نے کہا کہ ’زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات میں کسی بھی طرح کی کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ جس ادارے نے کوئی کمی کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔‘ 

حج کرنے والے  53 ہزار افراد کو صحت خدمات فراہم کی جاچکی ہیں (فوٹو، محمد المانع)

ترجمان وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کےساتھ یکجہتی پیدا کرکے میدان عرفات کے لیے حج کرنے والوں کی قافلہ بندی شروع کردی گئی۔ کل جمعہ صبح 10 بجے تک شٹل سروس، پبلک ٹرانسپورٹ اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے ذریعے انہیں منی سے عرفات منتقل کیا جائے گا۔ 
ہشام سعید نے توجہ دلائی کہ 17 ہزار سے زیادہ بسیں حج ٹرانسپورٹ سکیم کے تحت مشاعر مقدسہ میں موجود ہیں۔
مشاعر مقدسہ کے خیموں میں ہر حاجی کے لیے ڈھائی میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ سمارٹ حج کارڈ اور ’الحاج ایپلی کیشن‘ کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زائرین کو سہولتیں دی جارہی ہیں ۔ 

شیئر: