Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

زیر علاج عازمین حج کا قافلہ طبی نگرانی میں مکہ کے لیے روانہ

’قافلے میں 14 ایمبولینس ہیں جن میں 9 زیر علاج عازمین کے علاوہ 60 افراد پر مشتمل طبی عملہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ہسپتالوں میں زیر علاج عازمین حج کو ایمبولینس کے ذریعہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زیر علاج عازمین حج کو مکمل طبی نگرانی میں حج کرایا جائے گا۔
مدینہ منورہ میں کنگ سلمان میڈیکل سٹی سے یہ قافلہ آج منگل کو 5 بجے فجر کو روانہ ہوا ہے۔
قافلے میں 14 ایمبولینس گاڑیاں شامل ہیں جن میں 9 زیر علاج عازمین کے علاوہ 60 افراد پر مشتمل طبی عملہ ہے جبکہ ایک ایمبولینس مکمل آئی سی یو جبکہ دوسری میں آکسیجن سلنڈر کی سہولت موجود ہے۔
کنگ سلمان میڈیکل سٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’قافلے کی روانگی سے پہلے تمام متعلقہ محکموں کے کا تعاون حاصل کیا گیا ہے‘۔

شیئر: