Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

45 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ منتقل کردیا گیا

’حج موسم کے آغاز سے اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے جنہیں ایک دن میں مکہ منتقل کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبد العزیز کی نگرانی میں 45 ہزار عازمین حج کو مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  مذکورہ عازمین حج کے بقیہ ایام مکہ مکرمہ میں گزاریں گے۔
وزارت حج وعمرہ کے سکریٹری برائے زیارت محمد البیجاوی نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کو 1158 بسوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ منتقل کیاگیا ہے‘۔
’روانگی سے قبل مکہ مکرمہ میں ان کی رہائش اور تمام خدمات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے‘۔
’حجاج کی روانگی انتہائی سلیس انداز میں ہوئی ہے جس کے دوران تمام حج اداروں نے خدمات پیش کی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حج موسم کے آغاز سے اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے جنہیں ایک دن میں مکہ مکرمہ منتقل کیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: