Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

بیرون ملک سے آنے والے تمام عازمین حج مملکت پہنچ چکے 

حجاج کی واپسی کا پروگرام بھی تیار کرلیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
اس سال بیرون ملک فضائی، بری اور بحری راستوں سے آنے والے تمام عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق حج سے متعلق پاسپورٹ فورس کے کمانڈر نے پیر کو اعلان کیا کہ اس سال مملکت کے باہر سےعازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے۔ 
پاسپورٹ فورس کے کمانڈر نے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے بعد وزارت حج و عمرہ اور محکمہ شہری ہوابازی کے تعاون سے حجاج کو گروپوں کی شکل میں ان کے وطن واپس بھجوایا جائے گا۔  
پاسپورٹ فورس کے کمانڈر نے کہا کہ حجاج کی واپسی کا پروگرام بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

شیئر: