ممبئی ..... ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اداکار رشی کپور کو ایک درخت کاٹنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ تھانے میں ان کے اور کنٹریکٹر کے خلاف رپورٹ بھی درج کرادی گئی ہے رشی کپور کا ایک بنگلہ پالی ہل میں بھی ہے جسے انہوں نے منہدم کروایا تھا تاکہ ایک عمارت تعمیر کی جاسکے۔ تعمیرات کیلئے انہوں نے باقاعدہ اجازت بھی لی اور کام شروع کرانے کیلئے ایک ٹھیکیدار کی مدد حاصل کی۔ رشی کپور ان دنوں باندرہ میں رہتے ہیں۔ کارپوریشن نے الزام لگایا کہ اداکار اور کنٹریکٹر نے درخت گرایا اور اس کی شاخیں بھی اٹھالے گئے۔ رشی کپور کا کہناہے کہ میں نے درخت کاٹنے کیلئے باقاعدہ اجازت لی تھی تاکہ وہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ یہ درخت میری پراپرٹی کے کونے پر لگا ہوا تھا۔ مجھے درخت کاٹنے کا کوئی علم نہیں۔ کنٹریکٹر نے غیر ارادی طور پر درخت کاٹا ہے۔آخر میں کس طرح ذمہ دار ہوا بعض مفاد پرست مجھے وقتاً© فوقتاً نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ ہراساں کرنے کے خلاف میں بھی قانونی کارروائی کرونگا۔