Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
تازہ ترین

السعودیہ کی مزید چار بین الاقوامی شہروں کے لیے پروازیں 

ریاض سے زیورخ اور برسلز کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے سال رواں کے دوران مملکت سے مزید چار بین الاقوامی ایئرپورٹس کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ ریاض سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ، سپین کے شہر برسلز کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی جبکہ مزید دو بین الاقوامی ایئرپورٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 
السعودیہ نے بیان میں کہا کہ موجودہ ائیرپورٹس کے لیے چلائی جانے والی  پروازوں کی تعداد بڑھائے گی اور نشستوں کی تعداد میں بھی مزید گنجائش پیدا کی جائے گی۔ 
یاد رہے کہ السعودیہ 100 سے زیادہ ائیرپورٹس کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ حال ہی میں کئی نئے ایئرپورٹس کو بھی اپنی سروس میں شامل کیا ہے۔

شیئر: