Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بالی وڈ اداکار انیل کپور نے نئی فلم میں پاکستانی جیکٹ پہن لی

فلم کے ایک سین میں بھی انیل کپور کو یہی پاکستانی جیکٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین اداکار انیل کپور نے نے اپنی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں پاکستانی برانڈ کی جیکٹ پہنے ہوئے دکھائی دیں گے۔
منگل کو انیل کپور نے انسٹاگرام پر فلم ’جگ جگ جیو‘ کا پوسٹر شیئر کیا جس میں انھیں پاکستانی ملبوسات کے برانڈ ’راستہ‘ کی جیکٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فلم کے ایک سین میں بھی انیل کپور کو یہی پاکستانی جیکٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انیل کپور کو پاکستانی جیکٹ پہنے دیکھ کر ’راستہ‘ کے مالک زین احمد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’آج سو کر اٹھنے کے بعد انیل کپور کو نئی فلم جگ جگ جیو میں راستہ کی جیکٹ پہنے دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔‘
زین احمد کے اس ٹویٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ہیرا نامی ایک صارف اپنے ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’میں نے اسے فوراً ہی پہچان لیا تھا، یہ تھمارے لیے اور راستہ کی ٹیم کے لیے کتنا اچھا ہے۔‘

سووک نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’اچھا ہوگا اسے چھپا دیں، یہ اگر دائیں بازو کی جماعتوں نے دیکھ لیا تو؟‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'انیل کپور نے یہ جیکٹ اپنے بیٹے ہرشوردھن کپور سے لی ہے'۔

خیال رہے اس سے پہلے راستہ برینڈ کو بالی وڈ کے مشہور فلم میکر کرن جوہر بھی پہن چکے ہیں۔

شیئر: