ممبئی۔۔۔۔اداکار چیتنیا اور اداکارہ سمانتھا بالی یا بنکاک میں شادی کے بجائے حیدرآباد دکن میں شادی کرینگے۔ دونوں نے اس سال اکتوبر میں شادی کا پروگرام بنایا ہے۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ وہ بالی یا بنکاک میں تقریب منعقد کرینگے لیکن اب پروگرام بدل دیا گیا ۔یہ دونوں اداکار 2نئی فلموں میں کام کررہے ہیںاور اپنا کام مکمل کرانے کے بعد ہی شادی کرینگے۔سمانتھا راجوگری میں کام کررہی ہیں جو ان کے ہونے والے سسر ناگ ارجن کی فلم ہے۔