Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات

جدہ کے رائل پیلس میں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے سنیچر کی شب جدہ میں عراق کے وزیر اعظم مصطفی کاظمی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے متعدد ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا جو خطے کی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ اور مضبوطی کے لیے معاون ہیں۔
 قبل ازیں سعودی ولی عہد نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر عراقی وزیراعظم اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی اور دیگر عہدیدار بھی خیرمقدم کے لیے موجود تھے۔
 جدہ کے السلام پیلس میں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ عراقی وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

شیئر: