Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

23 جون کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 211.93 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض بحالی کے پروگرام پر بات چیت اور چین کے ساتھ نئے قرضوں کے معاہدے پر دستخط کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت نیچے آنا شروع ہوگئی ہے۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ لسٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 4.70 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 211.93 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 55.22، اماراتی درہم 56.41، کویتی دینار 675.45، عمانی ریال 538.96 اور بحرینی دینار 549.68 روپے کا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 206.5 اور قیمت فروخت 209.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 55 اور قیمت فروخت 55.9 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 56.5 اور قیمت فروخت 57.4 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: