Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

آئی ایم ایف مذکرات کے باوجود روپے کے مقابلے میں ڈالر، ریال اور درہم کی قیمت میں اضافہ

گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 211.48 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض بحالی کے پروگرام پر بات چیت کے باوجود ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ لسٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک روپے 55 پیسے اضافے کے بعد 211.93 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 211.48 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 56.48، اماراتی درہم 57.69، کویتی دینار 690.56، عمانی ریال 551.19 اور بحرینی دینار 562.14 روپے کا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 213 اور قیمت فروخت 215 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 56 اور قیمت فروخت 56.8 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 57.5 اور قیمت فروخت 58.3 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: