Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 09 اگست ، 2026 | Sunday , August   09, 2026
اتوار ، 09 اگست ، 2026 | Sunday , August   09, 2026

شاہ سلمان کی طرف سے امیر کویت کو مکتوب

’دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے فروغ اور استحکام پر بات کی گئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو مکتوب روانہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے فروغ  اور مضبوطی کے متعلق بات کی ہے۔
شاہ سلمان کا مکتوب کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح کے حوالے کیا ہے۔

شیئر: