Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

شہزادہ محمد بن سلمان کا مراکش کے فرمانروا سے رابطہ

سعودی ولی عہد نے مراکش کے فرمانروا کی خیریت دریافت کی(فائل فوٹو روئٹرز، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس کو ٹیلی فون کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے فرمانروا کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت اور تندرستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس نے ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار اور برادرانہ جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو مراکش کے فرمانروا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
مراکش کے ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرکے کہا تھا کہ نجی معالج پروفیسر لحسن بن الیمنی نے بتایا ہے کہ شاہ محمد السادس چند روز تک آرام کریں گے۔

 

شیئر: