شہزادہ خالد بن سلمان سے چاڈ کے وزیردفاع کی ملاقات
دفاعی شعبے سمیت باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود سے جمھوریہ چاڈ کے وزیردفاع جنرل داود یحی ابراہیم اور انکے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد امورو دفاعی شعبے میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پرچیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی ، معاون وزیردفاع برائے ایگزیکٹوامورڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اورنائب وزیردفاع کے آفس ڈائریکٹر ھشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔
دوسری جانب جمہوریہ چاڈ کے وفد میں شامل قومی امن کمیٹی کے مشیر خاص احمدو ابراہیم احمد ، عسکری اسٹریٹجک ملٹری ریزوکے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل عمردیبی اور مملکت میں جمہوریہ چاڈ کے سفیر زکریا فضل کتر اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئرجنرل مسارھودآدم بھی موجود تھے۔