Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

معمرافراد سے بدسلوکی قابل سزا جرم

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ معمر افراد کے ساتھ بدسلوکی قابل سزا جرم ہے۔ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال  جرمانہ مقرر ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نےتوجہ دلائی کہ سعودی عرب میں معمر افراد کے حقوق اور ان کی نگہداشت کا قانون نافذ ہے۔ معمر افراد کی حق تلفی پر سزا بھی مقرر ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے بوڑھوں کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹراکاؤنٹ  بیان میں کہا ہے کہ جو شخص بھی کسی بوڑھے کے ساتھ بدسلوکی کرے گا اسے بوڑھوں کے حقوق کے قانون کی دفعہ 3 کے تحت سزا ملے گی۔  
قانون میں ہے کہ بوڑھوں کو اپنے  اہل خانہ  کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔ خاندان کی ذمہ  داری ہے کہ گھر کے بزرگ کی رہائش کا اہتمام کرے اور ان کی دیکھ بھال بھی کی جائے۔ اہل خانہ کو اپنی ذمہ داری نہ نبھانے پر سزا ہوگی۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ قانون کی دفعہ  15 میں ہے کہ خاندان کے بزرگ کی دولت کو ان کی مرضی کے بغیر خرچ کرنا منع ہے۔
معمرافراد کے حقوق کا خیال نہ کرنا اور حق تلفی کرنا قابل سزا عمل ہے۔ جو شخص کسی بزرگ کے ساتھ بدسلوکی کا مرتکب ہوگا اسے ایک برس تک قید اور پانچ لاکھ ریال  تک جرمانے  کی سزا ہوگی۔ 

شیئر: