Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سعودی سیکیورٹی گارڈ نہ رکھنے پر پچاس ہزار ریال تک جرمانہ

پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے سعودی گارڈز تعینات نہ کرنے پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو کمپنی یا ادارہ سعودی گارڈ تعینات نہیں کرےگا اسے پہلےانتباہ دیاجائے گا پھر عارضی طور پر کمپنی یا ادارے کو بند کردیا جائے گا۔ پچاس ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ 
انتباہ بار بار نظر انداز کرنے پر جرمانہ بڑھا دیا جائے گا بعدازاں بحکم عدالت کمپنی یا ادارے کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

 کمپنیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ سعودی سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں۔ (فائل فوٹو اے ایف پی)

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈزکمپنیوں و اداروں میں تقررکی کارروائی معیاری ضوابط اوراعلی سیکیورٹی اصولوں کے مطابق ہوتی ہے۔
بیان میں پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ بحکم قانون تمام کمپنیوں اور اداروں کے لیے لازم ہے کہ وہ سعودی سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں۔ 
 پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر پوچھ گچھ ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ ساری کارروائی قانون کے دائرے میں ہوگی۔

شیئر: