امیر ماجد پارک کی سرگرمیاں 19 جون تک جاری
’مختلف کمیونٹیز نے اپنی اپنی تہذیب وثقافت کو اجاگر کیا اور بہترین یادیں چھوڑی ہیں‘ (فوٹو: المواطن)
جدہ سیزن انتظامیہ نے امیر ماجد پارک کی سرگرمیوں کو اتوار 19 جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امیر ماجد پارک ایکٹویٹی میں رہائشیوں نے زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے‘۔
’اس میں پاکستان اور انڈیا سمیت متعدد کمیونٹیز کے لیے مخصوص سرگرمیاں رکھی گئی جنہیں بے حد سراہا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مختلف کمیونٹیز نے اپنی اپنی تہذیب وثقافت کو اجاگر کیا اور بہترین یادیں چھوڑی ہیں‘۔
’اس دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سرگرمی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ امیر ماجد پارک شہر کا سب سے بڑا پارک ہے جہاں فیملی کے لیے تفریح کا بہترین سامان موجود ہے۔