Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں چار دن تک بارش کا امکان

جازان اور عسیر ریجنوں میں بارش سے سیلاب آسکتا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ چار روز تک بارش کا امکان ہے۔ کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رہے گا۔‘ 
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز ن بیان میں کہا کہ’ بارش سے جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے متاثر ہوں گے جبکہ جازان اور عسیر ریجنوں میں بارش سے سیلاب آسکتا ہے‘۔
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ’ گرج چمک کے ساتھ بارش کا آغاز جمعرات 16 جون سے شروع ہوگا اور اتوار 19جون تک بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: