ممبئی ....اداکار رشی کپو رکا کہناہے کہ کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان اختلافات ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے دونوں کامیڈین، اداکاروں پر زوردیا کہ وہ ماضی کے اختلافات بھول جائیں۔ اپنے ٹویٹ میں انکا کہناتھا کہ یہ شو آئی پی ایل جیسا ہے۔ انہوں نے اردو میں تحریر کیا کہ ”مل جاﺅ یارو “تاہم سنیل گروور کپل شرما شو میں واپسی کیلئے کم ہی دلچسپی رکھ رہے ہیں۔ سنیل نے رشی کے ٹویٹ کے جواب میں تحریر کیا کہ ”سر میں اس سیزن میں نہیں کھیل رہا کیونکہ میں ریٹائر ہرٹ ہوا ہوں۔ سنیل کے اس جواب سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ اب تک غصے میں ہیں۔ انہوں نے اپنی دماغی حالت کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ ایسا لگتا ہے کہ اب سنیل شرما اور سنیل گروور کے درمیان معاملہ پیچیدہ ہوچکا ہے۔