Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ کا رابطہ

دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ترکمانستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ رشید میردوف نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں ترکمانستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے نقطہ ہائے نظر پر بھی بات چیت  کی گئی ہے۔
 علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے تعاون بڑھانے،خطے سمیت دنیا بھر میں دیرپا امن کے لیے کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: