Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امیتابھ پیڈمین کا کردار خود ادا کریں گے

ممبئی ...بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن آنے والی فلم ”پیڈمین“ میں خود کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ آر بالکی کی آنے والی فلم ’پیڈمین ‘میں اپنے ہی کردار میں ہوں گے۔ انہوںنے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے کچھ مناظر اکشے کمار اور سونم کپور کے ساتھ معروف ادارے آئی آئی ٹی دہلی میں فلم شوٹ کی، جن میں کچھ شاٹ میں میں چھوٹے کردار میں رول کر رہے ہیں۔امیتابھ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ اس میں وہ اکشے کماراور سونم کےساتھ نظر آ رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کے ساتھ بالکی کی یہ چوتھی فلم ہوگی۔
 

 

شیئر: