ملتان کی 45 ڈگری گرمی میں جس طرح پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے میچ جیت اور نئے ریکارڈ بنا کر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو انگاروں پر لوٹایا، اس سے اس شدید گرم موسم میں بھی پاکستان کے کرکٹ شائقین کے دلوں میں ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔
بدھ کو ہونے والے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ریکارڈ بنانے کی روایت برقرار رکھی تو دوسری جانب خوش دل شاہ بھی شائقین کے دل خوش کرتے دکھائی دیے۔
اس میچ میں پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
مزید پڑھیں
-
ویسٹ انڈیز سے مقابلہ، ’اس بار میرے چھکے بھی دیکھیں گے‘Node ID: 674031
-
’نمبر ون بننا ایک خواب ہے‘، بابراعظمNode ID: 674321
اس کامیابی شائقین کس قدر خوش ہیں اس کا اندازہ سوشل میڈیا پر نگاہ ڈال کر لگایا جا سکتا ہے۔
متذکرہ میچ میں ایک اہم موڑ پر خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر چار چھکے اور ایک چوکا لگا کر 41 شاندار رنز بنائے۔
اس دوران تین گیندوں پر مسلسل تین چھکے لگا کر ہیٹ ٹرک کی، جس کو سوشل میڈیا پر تو سراہا جا ہی رہا ہے لیکن میچ کے اختتام پر کپتان بابر اعظم نے اپنا ’مین آف دا میچ‘ ایوارڑ خوشدل شاہ کو دے کر تقریب اور مسرت کو ایک نیا ہی موڑ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ کونسل (پی سی بی) نے ان لمحات پر مشتمل ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کپتان کی جانب سے بہترین اشارہ‘
Beautiful gesture from the skipper @babarazam258 gives his player of the match award to @KhushdilShah_ #PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/7BrSiV7TyL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
پاکستان کرکٹ کونسل کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹویٹ میں بابر اعظم کی سینچری کو سراہا اور خوشدل شاہ کو نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔
رمیز راجہ نے پیغام میں کہا کہ ’زبردست کھیل، بابر اعظم کی سینچری نے بتایا دیا کہ وہ کیوں دنیائے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے بہترین بیٹر ہیں اور کیوں خوشدل شاہ کو نام تبدیل کر کے دل خوش رکھ لینا چاہیے؟‘
رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو گرمی کے باوجود سٹیڈیم آنے پر کہا کہ ’تمام شائقین کرکٹ کا شکریہ جنہوں نے اس گرمی میں بھی سٹیڈیم آ کر اس دن کو عظیم بنایا۔ ملتان زندہ باد‘

ٹوئٹر صارف شیخ ناصر نے بابر اعظم اور خوشدل شاہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ٓذرا اس کی وضاحت کریں، میرے پاس اس لمحے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی گرین شرٹس کی کارکردگی پر داد دیتے ہوئے لکھا ’بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ویل ڈن، بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔ بابر اعظم کی بہترین سینچری اور خوشدل شاہ کی جانب سے میچ کا اختتام۔ ملتان کی گرمی کے باجود شائقین لطف اندوز ہوئے۔‘












