Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025

وادی ضیم کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش

’سنگلاخ پہاڑوں اور مشکل راستے کی وجہ سے ہیوی مشین وہاں لے جانا مشکل ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ طائف کی وادی ضیم کے پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’جنگلات میں لگنے والی آگ کو محدود کردیا گیا ہے‘۔
’احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قریبی آبادی کو مطلع کردیا گیا ہے تاہم معاملات قابو میں ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سنگلاخ پہاڑوں اور مشکل راستے کی وجہ سے ہیوی مشین کو وہاں لے جانا مشکل ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع طائف کے سربراہ اور اعلی حکام خود موقع پر موجود ہیں اور جلد ہی آگ پر قابو پالیا جائے گا۔

شیئر: