Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی لاہور پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
ورلڈ کپ سے پہلے فیفا اپنی ٹرافی کو دنیا بھر کے ممالک میں مداحوں کے لیے گھماتا ہے جس کی رونمائی دیکھ کر مداح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔  
اسی سلسلے میں یہ چمکتی دمکتی ٹرافی منگل کو فرانس کے سابق فٹ بالر کرسچن کریمبیو ازبکستان سے لاہور لے کر آئے ہیں جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
ٹرافی کے لاہور آتے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فٹ بال کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
اسماری کہتی ہیں کہ ’فیفا ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے، ان ہیروز کا شکریہ جس کی وجہ سے یہ جادوئی لمحے تاریخی بن گئے ہیں۔‘
زرین کہتی ہیں کہ ’یہ ایک بہت عظیم خبر ہے کہ فرانسیسی لیجنڈ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان لے کر آئے ہیں۔‘
 
پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے فیفا ٹرافی لانے والے فرانسیسی کھلاڑی کرسچن کریمبیو کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
جہاں پاکستانی شہری فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان آنے پر خوش ہیں، وہیں کچھ پاکستان کی فیفا کی رکنیت معطل ہونے پر مایوس بھی نظر آئے۔
صحافی عمران صدیقی کہتے ہیں کہ ’فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور میں ہے۔ پتا نہیں پاکستان کب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گا؟‘
 
عمید وسیم کہتے ہیں کہ ’فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان میں دوسری بار آئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر، پاکستان پر فیفا کی جانب سے پابندی عائد ہے۔‘
 
خیال رہے کہ پاکستان پر فیفا نے پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے باعث پاکستان کی فیفا کی رکنیت بھی تاحال معطل ہے۔
فیفا ٹرافی کی رونمائی ایک نجی کمپنی کے فیفا سے تعاون کے باعث ہوئی ہے۔

شیئر: