Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
تازہ ترین

فواد عالم اور سرفراز احمد کی عوام سے پودے لگانے کی درخواست

0 seconds of 54 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:54
00:54
 
دنیا بھر میں آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کرکٹرز فواد عالم اور سرفراز احمد نے بھی پودا لگایا اور ماحول کو سرسبز رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے عوام سے پودے لگانے کی درخواست کی ہے۔
فواد عالم نے اتوار کو ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں وہ اور سرفراز احمد باغیچے میں پودا لگا رہے ہیں۔
اپنی ویڈیو میں انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا ’آج ماحولیات کا عالمی دن ہے، میں نے اور سیفی نے مل کر اپنے ماحول کو سرسبز اور شاداب رکھنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے۔‘
سرفراز احمد نے ویڈیو دیکھنے والوں سے درخواست کی ’آپ لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ ماحول کو بہتر کرنے کے لیے اس کا حصہ بنیں۔ درخت لگائیں، ماحول بچائیں۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی دونوں کھلاڑیوں کے اس اقدام کو سراہا۔
پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر دونوں کھلاڑیوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ’ایک اچھی شروعات۔ فواد عالم اور سرفرا احمد کی زمین کو صاف اور سرسبز رکھنے کی کوشش۔‘

 واضح رہے کہ 5 جون 1973 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ’ 5 جون‘ کو ماحولیات کا عالمی دن مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد 1974 میں پہلی بار اس دن کو عالمی ماحولیات کے دن کے طور پر منایا گیا۔
’ورلڈ انوائرنمنٹ ڈے‘ سے قبل یہ دن ’اونلی ون ارتھ‘ کے نام سے منایا جاتا تھا۔
اس دن کا مقصد دنیا میں بڑھتی آلودگی کے باعث زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں بتانا ہے۔ ہر سال درخت لگانے کے حوالے سے شعور اور آگاہی مہم کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں۔

شیئر: