Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

جدہ کے مشرفہ اور الجامعہ کے علاقوں میں نشان زدہ مکانات گرانے کا آغاز

الرحاب اورالعزیزیہ کے نشان زدہ علاقوں میں بجلی کے کنکشن کاٹے جائیں گے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جدہ میں کچی آبادیوں کی انہدام اور تنظیم نو کمیٹی کا کہنا ہے کہ’ ’مشرفہ ‘ اور ’حی الجامعہ‘ کے علاقوں میں نشان زدہ عمارتیں گرانے کا آغاز کردیا گیا ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق سنیچر 4 جون سے مشرفہ اور الجامعہ کی کچی آبادیوں کو گرانے کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ان علاقوں میں بجلی اورپانی کی سپلائی بند کردی گئی تھی۔ 
کمیٹی کا  کہنا ہے کہ’ 11 جون سے الرحاب اورالعزیزیہ کے نشان زدہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو کاٹنے کا آغاز کردیا جائے گا تاکہ وہاں موجود مکانوں اورعمارتوں کوگرانے کا عمل شروع کیاجاسکے‘۔ 
یاد رہے کہ کچی بستیوں کے انہدام اور تنظیم نو کی کمیٹی نے کہا تھا کہ ’جدہ کی 14 کچی بستیوں کے انہدام کی کارروائی رمضان کے بعد شروع ہو گی‘۔
 جدہ کے بنی مالک، الورود، مشرفہ، الجامعہ، الرحاب، العزیزیہ، الروابی، الربوہ، المنتزھات، قویزہ، العدل و الفضل، ام السلم اورکلو 14 شمالی میں انہدام کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’جدہ شہر میں 60 سے زیادہ کچی بستی والے محلے منہدم ہوں گے‘۔

شیئر: