Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بنی مالک اور الورود محلوں کے انہدام کے لیے بجلی کاٹ دی گئی

مکانوں کو گرانے کا کام سنیچر سے کیا جا رہا ہے( فائل فوٹو سبق)
جدہ میں کچی آبادیوں کے انہدام کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا جو رمضان المبارک کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔
انہدام کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنی مالک اور الورود محلوں کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جہاں مکانوں کو گرانے کا کام سنیچر سے کیا جا رہا ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق کمیٹی نے مزید کہا کہ الرحاب اور العزیزیہ محلوں میں کچی آبادیوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ اس حوالے سے وہاں رہنے والوں کو نوٹسزجاری کیے جاچکے ہیں۔ 
ان علاقوں میں انہدام کی کارروائی کا آغازجون کے دوسرے ہفتے سے کیاجائے گا۔ چار جون کو ان علاقوں کی بجلی منقطع کردی جائے گی جبکہ گیارہ جون سے مکانوں کو گرانے کا عمل شروع کیا جائےگا۔ 
دریں اثنا سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مجموعی طورپرجدہ کی 32 کچی بستیوں کو گرانے کا منصوبہ ہے جن میں سے 20 محلے گرائے جاچکے ہیں جبکہ باقی 12 محکلوں کو گرانے کے لیے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں مرحلہ وار کام شروع کیاجارہا ہے۔

شیئر: