ممبئی ...بالی ووڈ اداکار عامر خان اور تیواری اپنی فلم دنگل کی تشہیر کے لئے چین روانہ ہوگئے ۔یہ فلم پڑوسی ملک چین میں 5 مئی کو ریلیز ہوگی۔عامر خان کی پچھلی تین فلمیں پی کے ،تھری ایڈیٹس اور دھوم بھی چین کے باکس آفس پر دھوم مچا چکی ہیں ۔اس فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں عامر خان کے چین کے ڈسٹری بیوٹر نے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر اس فلم کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ دنگل روز بروزنئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ۔یہ ہندوستان میں 385 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔نتےش تیواری کی ہدایت میں تیار ہوئی فلم پہلوان مہاویر سنگھ پھوگاٹ کی زندگی پر مبنی متاثر کن کہانی ہے جو اپنی بیٹیوں گیتا پھوگاٹ اور ببیتا پھوگاٹ کو پہلوانی کے داو سکھاتے ہیں۔